Bhimber Azad Kashmir action has been decided against heavy vehicles, transporters and drivers.

  • by
Bhimber Azad Kashmir action has been decided against heavy vehicles, transporters and drivers.

بھمبر)بھمبر میں ٹریفک کانظام خراب کرنے,حادثات کا موجب بننے ,رانگ پارکنگ کرنے والی بڑی گاڑیوں,ٹرانسپورٹرز,ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیاگیا.بائی پاس روڈ پر جگہ جگہ ہیوی گاڑیاں پارک کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی,سڑک کی حدود میں گاڑی کھڑی کر کے لوڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ایم بھمبر سردار فیصل مغل نے بطور مجسٹریٹ حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر گاہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ دن کے اوقات میں بھمبر شہر میں بھاری ہیوی لوڈ گاڑیاں داخل ہو جاتی ہیں اکثر اوقات ان گاڑیو ں کو مین روڈپر ہی کھڑا کرکے آن /آف لوڈ کرنا شروع کر دیا جاتا ہے،جس سے معمول کی ٹریفک متاثر ہونے کے علاوہ کوئی حادثہ بھی رو نما ہو سکتا ہے جسکا تدارک کیا جانا ضروری ہے،لہذا میں سردار فیصل مغل سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھمبر ان اختیارات کی روسے جو مجھے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت حاصل ہیں بروئے کار لاتے ہوئے حکم دیتا ہوں کہ کوئی بھی شخص / اشخاص اندرون شہر بھمبر شاہین چوک سے سیرلہ بائی پاس تامجاہد سنٹر کراس جو کہ اندرون شہر کی حدود ہے،علاوہ ازیں سماہنی جانے والی لوڈ گاڑیاں کسی بھی اوقات میں اندرون شہر داخل نہ ہو گی بلکہ شاہین چوک سے بائی پاس روڈ اختیار کرتے ہوئے سماہنی جائیں گی .بڑی لوڈ گاڑیاں ٹرک،ڈمپر،ٹرالہ،مزاد،ٹریکٹر ٹرالی وغیرہ صبح 07 بجے تا شام اذان مغرب تک داخل نہیں کرے گا،اور نہ ہی کسی دوسرے کو ایسا کرنے کی ترغیب دیگا،خلاف ورزی کے مرتکب فرد / افراد کے خلاف زیر دفعہ APC188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،حکم ہذا عرصہ دوماہ تک نافذ العمل رہیگا،اس حکم کی تشہیر SHO صاحب تھانہ وبھمبر و DTI صاحب بذریعہ منادی کروائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *