Our first priority is the rehabilitation of the victims. Commissioner Muzaffarbad Divsion

  • by
Our first priority is the rehabilitation of the victims. Commissioner Muzaffarbad Divsion

مظفرآباد(پی آی آئی) 15 نومبر2020 کمشنر مظفرآبادڈویژن محترمہ تہذیب النسا نے اتوار کے روز سی ایم ایچ مظفرآباد میں نیلم لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فورسز کی جانب سے شہری آبادیوں پر بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور انکو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عبدالمحمیدکیانی اور اسسٹنٹ کمشنر راجہ صداقت بھی انکے ہمراہ تھے۔ کمشنر مظفرآباد نے زخمیوں سے انکی خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں انکو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالہ سے بھی معلوم کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کمشنر مظفرآباد ڈویژن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر انتظامیہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے متاثر ہونے والوں کے امداد کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ دن رات کام کریں اور بے گھر ہونے والے افراد کی مشکلات کو حل کرنے میں تمام تر توانائیاں صرف کر دیں،جن مریضوں کی حالت تشویشناک تھی انہیں مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ۔ نیلم اور لیپہ میں ادویات اور خوراک کی کمی نہیں ہونگے دینگے۔ ہماری اولین ترجیجی متاثرین کی بحالی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں متاثرین کو یقین دلاتی ہوں کہ انتظامیہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر انکی بحالی تک کام کرتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *